عید الفطر پر قیدیوں کی 90 روز کی خصوصی سزا معافی ، مراسلہ جاری

11:57 AM, 30 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی 90 روز کی خصوصی سزا معاف کردی گئی ، وزارت داخلہ نے صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے خط پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریر کیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان کے اختیارات آرٹیکل 45 کے تحت ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو 90 روز تک کی سزا معافی دی جائے۔90 روز کی سزا معافی کی پالیسی کا اطلاق عمر قید کے ملزمان پر بھی ہوگا۔سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے والے 65 سال سے زائد مرد، اور 60 سال سے زائد خاتون قیدیوں پر پالیسی کا اطلاق ہوگا۔ مراسلہ کے مطابق ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر ملزمان پر بھی سزا معافی کا اطلاق ہوگا۔ ملک سے غداری، ریاست مخالف اقدامات، فرقہ واریت کے ملزمان پر سزا معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔مالی فراڈ اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے مختلف جرائم میں قید ملزمان پر پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ وزارت داخلہ نے فوری طور پر سزا معافی کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
مزیدخبریں