عمران خان کا مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان
01:02 PM, 30 Apr, 2022
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لانگ مارچ کی کال اس لیے دے رہے ہیں کہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی ہے اور ہم پر کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے۔ مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آبادمارچ کی کال دیں گے، اسلام آباد لانگ کامارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا مارچ ہوگا. ہماری تیاری کا آغاز چاند رات سے ہوگا، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ چاند رات کو جھنڈے لے کر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو بتانا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں، لانگ مارچ کی کال صرف پی ٹی آئی نہیں تمام پاکستانیوں کے لیے ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سازش کے تحت کرپٹ ترین لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، کابینہ میں 60فیصد لوگ ضمانت پر ہیں، وزیراعظم پرنیب اور ایف آئی اے میں کرپشن کے کیسز ہیں،جو پرائم منسٹر بنا ہے اسے کرائم منسٹر کہا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام بتائیں گے کہ آئندہ کوئی بیرون ملک سے کرپٹ تولے کو مسلط نہیں کرسکے گا،پاکستان کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔