آرمی چیف کاپدھار سیکٹر کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
05:46 PM, 30 Apr, 2022
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے مادروطن کے دفاع کے لیےجوانوں کے عزم کی تعریف کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پدھار سیکٹرکے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات جوانوں سے بات چیت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ افطاری بھی کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے عزم و حوصلےاور تیاریوں کو سراہا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے مادروطن کے دفاع کے لیےجوانوں کے عزم کی تعریف کی۔ لیفٹینٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔