عازمین حج کو آب زم زم مفت نہیں بلکہ پیسوں کے عوض ملے گا، ذرائع

05:59 PM, 30 Apr, 2023

احمد علی
ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو آب زم زم مفت نہیں بلکہ پیسوں کے عوض ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو رواں برس 20 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔آب زمزم کے حصول کے لئے سعودی عرب کو رقم ڈالرز میں ادا کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین کچھ عرصہ قبل تک مفت اور مقدار کی شرط کے بغیر آب زم زم لا سکتے تھے،اب اجازت نہیں۔ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پر صرف پانچ لیٹر آب زم زم ملے گا۔ آب زم زم کے لئے فی کس 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے جو 15 سعودی ریال بنتے ہیں۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی حاجیوں کو 8لاکھ،96ہزار لٹر آب زم زم فراہم کی جائے گا۔ ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے آب زم زم کی قیمت حج اخراجات میں پیشگی وصول کی جارہی ہے۔ آب زم زم کی مد میں رقم کی ادائی سے پاکستانی عازمین حج کی جیب پر اضافی بوجھ پڑ رہاہے۔ پاکستانی آب زم زم کی قیمت کی مد میں 19کروڑ ،96لاکھ روپے ادا کررہے ہیں۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کا موقف ہے کہ آب زم زم غیر محفوظ بوتلوں میں بھرنے سے فضائی سفر میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔
مزیدخبریں