کشتی الٹ گئی! ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹر بمعہ اسٹاف نالے میں گرگئے

01:04 PM, 30 Apr, 2024

ویب ڈیسک: ایک اور کشتی ڈوب گئی۔ اہم عہدیدار ساتھیوں سمیت نالے میں گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹر کو اسٹاف سمیت کشتی میں سوار دیکھا جاسکتا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر اسٹاف کے ساتھ گجر نالے کی صفائی کا معائنہ کرنے کشتی پر سوار تھا۔ تاہم جب کشتی کنارے کے نزدیک آئی تو ایک دم کشتی کا توازن بگڑنے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے کشتی الٹ گئی اور آفیسر اپنے ساتھیوں سمیت نالے میں گر گیا۔

مزیدخبریں