یو اے ای میں شدید بارشوں کا خطرہ، شہریوں نے خوراک کا ذخیرہ کر لیا 

01:29 PM, 30 Apr, 2024

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے شہریوں نے شدید بارش کے خطرے کے پیش نظر خوراک کا ذخیرہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہریوں نے شدید بارش کے خطرے کے پیش نظر خوراک کا ذخیرہ کر لیا ہے ، جبکہ دکانوں اور پلازوں کے آگے ریت کے تھیلے لگا کر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں تاکہ بارش کا پانی اندر نہ آسکے ۔

 ایسے ہی شہری اپنی کاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں  یاد رہے 16 اپریل کو ہونے والی بارشوں سے دبئی کے زیر زمین گیراجز اور پارکنگ  میں کھڑی بیش قیمت ترین کاریں تباہ ہوگئی تھیں ۔

 یادرہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں غیر مستحکم موسم 2 اور 3 مئی کو اپنے عروج پر ہوگا۔

کاروں کے شوروم مالکان  نے بھی اپنی قیمتی کاروں کی حفاظت کے لئے اضافی اقدامات کئے ہیں کھلی جگہوں پر کھڑی کاروں کو مکمل ڈھک دیا گیا ہے ۔

 یادرہے 16 اپریل کوہونے والی بارش کے باعث ریستوران بند تھے اورفوڈ ڈیلیوری سروس آرڈرز قبول نہیں کر رہی تھی۔ اس لئے اب شہریوں نے کھانے پینے کی چیزیں گھروں میں ذخیرہ کرنا شروع کردی ہیں۔ جبکہ ڈبہ بند کھانوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

خطرناک موسمی حالات کے  پیش نظر کئی ڈیلیوری ایپس نے اپنے رائڈرز کی حفاظت کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں  سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

مزیدخبریں