ویب ڈیسک: مدینہ منورہ اور اس کے گردونواح میں موسلادھار بارش کی وجہ سے فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارش کے باعث مدینہ منورہ اور گردونواح میں ہونے والی بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ موسلا دھار بارش گرج چمک کے ساتھ بادل برس پڑے،مسجد نبوی میں ژالہ باری بھی ہوتی رہی۔ شدید بارش کے باعث مسجد النبوی اور مسجد قبا میں نکاسی آب کا نظام فیل ہو گیا،بارش کا پانی مسجد کے اندر داخل ہو گیا۔
مدینہ منورہ کے برساتی نالوں میں طغیانی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔درجنوں گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں،احد کے پہاڑ سے آبشاریں بہہ نکلیں۔
دوسری جانب دارالحکومت ریاض اور ملحقہ علاقوں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ خیال رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
سعودی حکومت نے فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔