ٹی 20 ورلڈکپ اور  پاکستان کے خلاف سیریز کیلئےانگلینڈ کےاسکواڈ کا اعلان 

03:13 PM, 30 Apr, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان سیریز کیلئےاسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان کےخلاف سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس میں جوز بٹلر ٹیم کے کپتان اور معین علی نائب کپتان ہوں گے۔ 

اس کے علاوہ اسکواڈ میں فل سالٹ ،ول جیکس ،جونی بیئر اسٹو، بین  ڈکٹ،ہیری بروک بھی شامل ہیں۔ لیام لونگسٹن ،سیم کرن، کرس جارڈن،ٹام ہارٹلی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ 

عادل رشید ، جوفرا آرچر،مارک ووڈ اور ریسلی ٹاپلی اسکواڈ میں شامل

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان مئی میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں