وزیر اعظم کا ایک اور اختیارختم 

03:36 PM, 30 Apr, 2024

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم  شہباز شریف کا ایک اور اختیار ختم  ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پروفیشنلزکی تعیناتیوں کی تلاش میں ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات کےلیےوزیر اعظم کااختیارختم کردیاگیا ہے اور یہ  اختیار وزیروں، مشیروں اوروزراء مملکت کےسپرد کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  تجاویزکی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کےذریعےمنظوری لی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   وزارتوں،ڈویژنز کوہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات حاصل کرنےکااختیار ہوگا، متعلقہ وزیر،مشیر یاوزیر مملکت کی منظوری سےفرم کی خدمات لی جاسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات صرف مسابقتی عمل کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی۔اس سے پہلے ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات کے لیےوزیر اعظم کی منظوری ضروری تھی۔

ذرائع کے مطابق   ہیڈ ہنٹنگ فرم کے عمل میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن لیڈ کردار ادا کرے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسٹبلشمنٹ ڈویژن ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول قائم کرے گی،مختلف وزارتوں اورڈویژنزمیں ماہرین اورپروفیشنلزتعینات کرنےکا پلان ہے۔

مزیدخبریں