عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم کی وطن واپسی

03:40 PM, 30 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریاض کے رائل ایئرپورٹ ٹرمینل پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد  اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح، ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور سعودی وزراء سے ملاقاتیں کیں۔

سعودی وفد کا دورہ پاکستان اور وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب معاشی تعلقات کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

مزیدخبریں