ٹی 20  ورلڈکپ، بھارتی کرکٹ بورڈ  نےاسکواڈ کا اعلان کر دیا 

03:49 PM, 30 Apr, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: بھارتی کرکٹ بورڈ  کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ  نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

ٹیم کی قیادت بدستور روہت شرما کریں گے جبکہ ہردک پانڈیا نائب کپتان کی ذمہ داری سمبھالیں گے۔

اس کے ساتھ کارحادثے کاشکار ہونےوالے وکٹ کیپر رشبھ پنت کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی،سوریاکماریادیو، سنجو سیمسن  بھی  سکواڈ کا حصہ ہیں۔

شیوم دُوبے،رویندرا جڈیجہ،اکشر پٹیل،کلدیپ یادیو،  یزویندر اچاہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا ہ اور محمدسراج اسکواڈ میں شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ شُبمن گِل، رنکو سنگھ،خلیل احمد اور اویش  خان ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہونگے۔

مزیدخبریں