علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع

04:04 PM, 30 Apr, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فیصل رشید نے علی امین گنڈا پور کی آج تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی تھی۔

علی امین گنڈاپور پر موٹروے چوک بلاک کرکے کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں نامزد ہیں۔ 

علی امین گنڈا پور کے وکیل ملک محمدفیصل ایڈووکیٹ نے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دی تھی۔

مزیدخبریں