پنجاب کابینہ نے کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنیکی منظوری دیدی

04:45 PM, 30 Apr, 2024

(ویب ڈیسک )   پنجاب کابینہ نے   کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا6 واں اجلاس ہوا،پنجاب  کابینہ نے کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دے دی۔پنجاب میں مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ  فری ا دویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع کر دیا جائے گا۔ 

اس کے علاوہ   وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں