ویب ڈیسک: کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 63 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسی طرح انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 31 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب یورو کی قیمت 42 پیسے کم ہو کر 296 روپے 93 پیسے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 11 پیسے سستا ہوکر 347 روپے 70 پیسے پر پہنچ گیا۔
اماراتی درہم کی قدر 1 پیسے کے اضافے سے 75 روپے 75 پیسے ہوگئی اور سعودی ریال 2 پیسے کم ہوکر 73 روپے 94 پیسے ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شدید مندی پر اختتام ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 592 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 100 انڈیکس 71 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 72 ہزار 119 پوائنٹس رہی۔
گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 71 ہزار 695 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں 56 کروڑ 5 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔ مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ 112 کے حصص میں تیزی، 244 میں مندی ہوئی۔