پاکستانیوں نے 9 ماہ میں کتنی مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے؟

06:43 PM, 30 Apr, 2024

(ویب ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات ریکارڈ اضافہ کے بعد 369 ارب روپے رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے موبائل فونز کی درآمدات کی تفصیلات جاری کردیں ، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ موبائل کی درآمدات میں 248 فیصد کا اضافہ ہوا۔

جولائی تا مارچ 369 ارب روپے سے زیادہ کے فونز درآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں فونز کی درآمدات کا حجم 106 ارب تھا۔ ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ مارچ 2024 میں42 ارب 65 کروڑ کے موبائل اور فروری 2024 میں 44 ارب 91 کروڑ کے فونز درآمد کیے گئے۔

موبائل فون کی درآمدات میں مارچ 2024 میں سالانہ کی بنیاد پر 930.92 فیصد اضافہ ہوا جو کہ مارچ 2023 میں 14.846 ملین ڈالر تھی۔

مزیدخبریں