ایف بی آر کا 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز سمیں بند کرنے کا حکم

09:03 PM, 30 Apr, 2024

(ویب ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایف بی آر نے موبائل سمیں بند کرنے کا انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا ۔ ایف بی آر نے پی ٹی اے کو نان فائلرز کی سمیں فوری بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔جن افراد کی سمیں بلاک کرنے کا حکم ہے ان کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ  یہ افراد فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں ظاہر نہیں ہو رہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں  کہا گیا ہے کہ  یہ افراد سال 2023 کے لیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ذمہ دار ہیں، موبائل سمیں ایف بی آر کی جانب سے بحالی تک بلاک رہیں گی۔

ایف بی آر نے سمیں بلاک کرنے کی رپورٹ 15 مئی تک طلب کر لی ہے۔

مزیدخبریں