پنجاب حکومت نےکمشنر لاہور سمیت 7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کردیا

09:56 PM, 30 Apr, 2024

دانش منیر

ویب ڈیسک:(دانش منیر) پنجاب حکومت نے کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا سمیت 7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےسیکرٹری سروسز زید بن مقصود کو کمشنر لاہور تعینات کردیا ،پبلک نیوز نے گزشتہ روز اچانک بڑے پیمانے پر تبادلوں کی خبر دی تھی، ڈپٹی کمشنر سرگودھا کپٹن( ر) شعیب علی کو تبدیل کردیا اور وہ میڈ کیرئر ٹرننگ پر جائیں گے۔

ایڈیشنل سیکرٹری  وزیر اعلی آفس کیپٹن( ر) اورنگزیب خان کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر بھکر نور محمد اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا اور انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی آفس علی اکبر کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کردیا ،گریڈ 19 کی صائمہ علی کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کردیا ، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کو تبدیل کردیا ، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق میڈ کیرئر ٹرننگ پر جائیں گے۔

گریڈ 19 کی سیدہ رملہ علی ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات، ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز کو عہدے سے ہٹا دیا ،گریڈ 19 کے خالد پرویز کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ امیر بیدر کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کردیا ۔

ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ،خالد جاوید گورائیہ کو ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کردیا ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف  کومیڈ کیرئر ٹرننگ پر جائیں گے ،کیپٹن ر فرخ عتیق خان کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کردیا ۔

ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلی آفس عمر شیر چٹھا کو اے ایس کوآرڈینیٹنشن چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا ، پنجاب حکومت نے کمشنر لاہور کو بھی تبدیل کردیا ۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی خدمات وفاق کے سپرد کی گئی ہیں، محمد علی رندھاوا کو بطور چیف کمشنر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے تعینات کیا گیا ہے،سیکرٹری سروسز زید بن مقصود کو کمشنر لاہور تعینات کردیا ،زید بن مقصود کی بطور کمشنر لاہور تعیناتی کا نوٹی فکیشن کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں