شادی شدہ جوڑے سےنکاح نامہ طلب کرنا پولیس افسران کو مہنگا پڑگیا

10:41 PM, 30 Apr, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد پی ڈبلیو ڈی ناکے پر پولیس نے شادی شدہ جوڑے کو روک کر نکاح نامہ طلب کرلیا،وقوعہ میں ملوث دو پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کی سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے جس میں وہ بتا رہی ہے کہ گھر سے شوہر اور دیور کے ہمراء دوائی لینے جارہی تھی، پولیس اہلکاروں نے نکاح نامہ طلب کیا، نکاح نامہ نہ ہونے پر دو گھنٹوں تک تھانہ لوہی بھیر میں بٹھائے رکھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس اہلکار  کانسٹیبل ناصر اور اور ہیڈ کانسٹیبل میاں آصف نے شادی شدہ فمیلی کے ساتھ بدتمیزی کی،لوہی بھیر تھانےمیں دو گھنٹےحبس بےجا اور ذلیل کرنے کے بعد دونوں کوچھوڑ دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے   نکاح نامہ طلب کرنے پر سخت نوٹس لے لیا،ایس پی سواں نے وقوعہ کی انکوائری کی،وقوعہ میں ملوث دو پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے اور ناقص تفتیش پر پانچ پولیس افسران محکمہ سے برخاست کیا گیا ہے،ایسے واقعات ہرگز قابل قبول نہیں۔

تمام افسران کو بارہا تنبیہ کی گئی کہ چیکنگ کے دوران نہ تو منہ سونگھنا ہے نہ نکاح نامہ طلب کرناہے،شہریوں کے ساتھ غیرمناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں