کورونا سے مزید 66 مریض جان کی بازی ہار گئے

04:50 AM, 30 Aug, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) حکومت کی طرف سے عالمی وبا کیخلاف شاندار سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے تحت کورونا کیسز میں کمی کا عمل مسلسل جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح سات فیصد سے بھی کم ہو گئی جبکہ کورونا سے مزید 66 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 56ہزار 279 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 3ہزار 800مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 6.75فیصد کی شرح کے ساتھ کورونا کیسز تاحال خطرناک ہیں لیکن سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کی وجہ سے صورتحال میں بہتری کا عمل مسلسل جاری ہے ۔ ایس او پیز کا دائرہ کار مزید 27 شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے تک محدود رہیں گی جبکہ ہفتے میں دو روز لاک ڈاؤن رہے گا۔ ان ڈور ڈائننگ اور شادیوں پر بھی پابندی تاحال برقرار رہے گی۔
مزیدخبریں