پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،30اگست 2021
07:30 AM, 30 Aug, 2021
قومی وداخلی سلامتی پر اراکین پارلیمنٹ کوبریفنگ کا معاملہ، پارلیمانی کشمیر کمیٹی اور سینیٹ و قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کےاراکین جی ایچ کیوپہنچ گئے،کمیٹیوں کو افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کی پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی۔ افغان دارالحکومت کابل میں ایئرپورٹ پر متعدد راکٹ حملے، غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے پر کم از کم 5 راکٹ داغے گئے، جنہیں میزائل ڈیفنس سسٹم سے روک دیا گیا۔ طالبان کے امیرالمومنین ملا ہیبت اللہ قندھار میں موجود، بہت جلد منظرعام پر آئیں گے، طالبان کے قریبی ذرائع کی برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو، ترجمان دفتر کی بھی سربراہ طالبان کے قندھار میں ہونے کی تصدیق۔ 2001 کےبعد سےپاکستان کو ہر دن دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا، افغانستان کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام 97فیصد مکمل ہوچکا ہے، مشیر قومی سلامتی معید یوسف کہتے ہیں پاکستان کو کہا جارہا ہےکہ افغانستان سے لوگ آنے دیں، داعش یا کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ آئیں گے تو ہمیں کیسے معلوم ہوگا، ہمیں افغانستان میں ایک مخلوط حکومت کی توقع ہے۔ پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مہلک وائرس نے مزید 66 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد25 ہزار 670 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار800 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ سات پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی، 93ہزار 690مریض زیرعلاج، 5ہزار 612کی حالت تشویشناک ہے۔