شہبازشریف نے مزارقائدپرمضحکہ خیز تقریر کی

08:37 AM, 30 Aug, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھے لوگوں کو پاکستانی عوام کی کوئی پرواہ نہیں، شہباز شریف کے بھائی مقدمات کا سامنا کریں، شہباز شریف کی تقریر انتہائی مضحکہ خیز تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جو بھی حالات ہیں عوام نے انہیں ڈیل کرنا ہے،ن لیگ پہلے اپنی پارٹی کے اندرونی معاملات کو دیکھے،عوام جانتے ہیں پی ڈی ایم کو ان کی کتنی پرواہ ہے، شہبازشریف چاہتے ہیں بھائی صاحب لندن میں خوش رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے مزارقائدپرمضحکہ خیز تقریر کی،شہبازشریف نے افغانستان کے حوالے سے ایک لفظ نہیں بولا،ایک ماہ مریم نوازدوسرے ماہ شہبازشریف پارٹی کی صدارت کررہے ہوتے ہیں،آپ کا خاندان لندن میں عوام کے روپےپرعیاشیاں کررہاہے۔
مزیدخبریں