’سکھر کا اپوزیشن لیڈر جیل میں، لاہور کا مزے کر رہا ہے‘

10:44 AM, 30 Aug, 2021

احمد علی

سکھر(پبلک نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سکھر کااپوزیشن لیڈرجیل میں ہے اور لاہورکامزے کررہاہے، جیالوں کی حکومت آنے والی ہے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے.

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے، پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو تکلیف سے دوچار کیا،پی ٹی آئی حکومت کا مقابلہ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے ، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانی دی.

ان کا کہنا تھا کہ سکھر سےکشمیر تک کٹھ پتلیوں کامقابلہ کررہےہیں،سلیکٹڈ،نااہل حکومت کوبھگانےکیلئےکارکنوں کوجاگناہوگا، پیپلزپارٹی سلیکٹڈ کوبھگانےکیلئے اس سرزمین پرکھڑی ہے،سکھر کاخورشید شاہ آج بھی پابند سلاسل ہے، سکھر کااپوزیشن لیڈرجیل میں ہے اور لاہور کا مزے کر رہاہے،حکومت اتنا ظلم کرے جتنا خود برداشت کرسکے، تحریک انصاف کی آخری حکومت ہے، جیالوں کی حکومت آرہی ہے.

مزیدخبریں