اوپن یونیورسٹی: دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے ہونگے

12:30 PM, 30 Aug, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) اوپن یونیورسٹی کے دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہونگے۔ بین الاقوامی طلبہ کے لئے 34تعلیمی پروگرامز متعارف۔ تفصیلات کے مطابق اس مرحلے میں یونیورسٹی ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، بی اے۔ کے پروگرامزمیں داخلے پیش کر رہی ہے۔ ڈیجٹلائزیشن پالیسی کے تحت دوسرے مرحلے کے داخلے آن لائن ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم ستمبر سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ پاکستانیوں کے علاوہ دوسرے ممالک کے شہری بھی ان تعلیمی پروگراموں میں داخلہ لینے کے اہل ہیں۔ بین الاقوامی طلبہ کے داخلوں سے لے کر امتحانات تک تمام تدریسی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی۔
مزیدخبریں