اینٹی نارکوٹیکس فورس کی بڑی کارروائی، اسمگلر اور ساتھی گرفتار
01:00 PM, 30 Aug, 2021
گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) اینٹی نارکوٹیکس فورس کی بڑی کارروائی۔ عزیز کراس فلائی اوور کے قریب گاڑی سے 16 من سے زائد چرس برآمد۔ اسمگلر سکندر حیات اور اس کے ساتھی کو گرفتارکر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پک اپ کو عزیز کراس فلائی اوور کے قریب روکا گیا۔ دوران تلاشی پک اپ سے 16 من چرس برآمد ہوئی۔ منشیات کو تھانہ ماڈل ٹاؤن منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔