برینڈ افراد کے کردار سے بنتا ہے، صدر مملکت

05:00 PM, 30 Aug, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ برینڈ افراد کے کردار سے بنتا ہے۔ پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانے کیلئے سب کوکردار ادا کرنا ہوگا۔ برینڈ آف دی ایئر 2020تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے خوبصورت سیاحتی مقامات پوری دنیا میں نظر نہیں آتے۔ کورونا وبا سے پاکستان دنیا کے دیگر ملکوں کی نسبت بہتر انداز سے نمٹا۔ افغان مسئلہ کے سیاسی تصفیے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے موقف کو پوری دنیا نے تسلیم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ جانوں کی قربانی دی۔ مسلح افواج اور قوم کی قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے 30 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر دنیا کو انسانی ہمدردی کا پیغام دیا۔
مزیدخبریں