مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے 3 بچوں کی حالت بگڑ گئی

05:30 PM, 30 Aug, 2021

شازیہ بشیر
رحیم یار خان ( پبلک نیوز) مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے 3 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچوں میں آیان، فاطمہ اور عبداللّٰہ کے نام شامل۔ ان کی عمریں، 1 سے 6 سال تک ہیں۔ بچوں کو ہسپتال میں طبی امداد دینے کا عمل جاری ہے۔ واقع صادق آباد کے علاقے فیض کالونی میں پیش آیا۔
مزیدخبریں