انتونیو گوتریس: سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے

11:13 AM, 30 Aug, 2022

احمد علی
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں بدترین سیلاب کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک کو درپیش مشکلات پر دل رنجیدہ ہے، اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈی نیٹر جولیان ہارنیس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی تصورات سے زیادہ ہے، عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے متاثر پاکستان کے لیے اظہار یکجہتی کرے۔ جولیان ہارنیس کے مطابق سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کیا ہے اور پاکستان میں سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔
مزیدخبریں