لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کا بجلی کے بلوں پر بڑا ریلیف

12:07 PM, 30 Aug, 2022

احمد علی
راولپنڈی : لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں پر بڑا ریلیف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے صارفین کے حق میں بڑا فیصلہ سنادیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل کرتے ہوئے 200 یونٹ کے بجائے تمام صارفین کو ریلیف کا حکم جاری کردیا۔ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے سنایا ۔ عدالت نے ٹیکس معطل کرکے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبرکو طلب کرلیا۔اس کے علاوہ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جوادالحسن نے واپڈا اور نیپرا کو ٹیکس وصولی سے روک کر آئندہ تاریخ پر جواب طلب کرلیا۔ خیال رہے کہ صارفین کی جانب سے درخواست چوہدری رضوان الہی ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔
مزیدخبریں