وزارت خزانہ کا کمزور معاشی صورتحال اور مسلسل مہنگائی کے باعث بڑا فیصلہ

08:28 PM, 30 Aug, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اعلی سطحی اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ نگراں حکومت کے دور میں اخراجات کیلئے فنڈز جاری کرنے کی پوزیشن میں نہیں، مالی نظم وضبط کے فقدان کے باعث مالی اور ایکسٹرنل اکاونٹ کا بحران پیدا ہوا۔ نگران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ غیرترقیاتی اخراجات اور غیرملکی قرض میں ریکارڈ اضافے کے باعث مالی مشکلات بڑھ گئیں۔موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے پاکستان کو ایک موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے، مختلف منصوبوں میں غیرملکی سرمایہ سے مالی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
مزیدخبریں