دیربالا: مٹی کا تودہ مکان پر گرگیا، ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق

08:49 AM, 30 Aug, 2024

ویب ڈیسک: دیر بالا میں مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دیر بالا میں پاتراک کے علاقے میں مٹی کا تودہ گھر پر آ گرا جس کے نتیجے میں 2 خواتین، ایک مرد اور 9 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات بارش اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔

مزیدخبریں