صنم جاوید کی 10 دن کیلئے راہداری ضمانت منظور

12:24 PM, 30 Aug, 2024

ویب ڈیسک : پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید  کی 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

پشاور ہائی کورٹ کےجسٹس ڈاکٹرخورشید اقبال نے راہداری ضمانت درخواست پرسماعت کی،عدالت نے صنم جاوید کو پنجاب کی متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا،وکیل درخواست گزار نےکہاصنم جاوید کیخلاف دو ایف آئی آر لاہور اورایک میانوالی میں درج ہے۔

جسٹس خورشید اقبال نےوکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا ان کی رہائش تولاہورسےہےیہ پشاور میں کیا کررہی ہیں،کیا انکو یہاں پتہ چلا کہ ان کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔

جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا ان کو عدالت کےاندرجانے نہیں دیاجاتااس وجہ سےراہداری ضمانت درخواست یہاں دائرکی،

بعد ازاں عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

مزیدخبریں