ویڈیو:کراچی میں  تیز ہواؤں کے باعث گاڑی پر درخت گرگیا

09:25 PM, 30 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث گاڑی پر درخت گر گیا، گاڑی میں میاں بیوی بھی سوار تھے۔

تفصیلات کےمطابق اللہ والا چورنگی طارق روڈ تیز ہواؤں کے باعث درخت گر گیا۔طارق روڈ پر گاڑی پر درخت گر گیا کار میں میاں بیوی سوار تھے۔

درخت گرنے کی اطلاع پر چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی و دیگر ٹاؤن عملہ بروقت پہنچ گیا۔چیئرمین فرحان غنی نے پہنچتے ہی فوری ریسکیو کا عمل شروع کروایا۔

چنیسر ٹاؤن عملے  اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کار سے خاتون اور مرد کو باہر نکال لیا۔

چیئرمین فرحان غنی کا کہنا ہے  کہ  بروقت ریسکیو کرنے سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکا، گرنے والے درخت کو بھی ٹاؤن کا عملہ فوری طور پہ ہٹادے گا۔

مزیدخبریں