اہم شخصیت عہدے سے مستعفی، وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کرلیا

10:40 PM, 30 Aug, 2024

ویب ڈیسک:ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان اپنے عہدے سے مستعفی ، وزیراعظم شہباز شریف نے محمد جہانزیب کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا استعفیٰ منظور کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفا قی وزیر احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا ہے، احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی کے ساتھ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔ 

 

مزیدخبریں