انڈیا: شاعر اکبر الہٰ آبادی کا نام ’اکبر پریاگ راج‘ میں تبدیل
03:51 AM, 30 Dec, 2021
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) برصغیر کے مشہور شاعر اکبر الہٰ آبادی کا نام انڈین ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر ’اکبر پریاگ راج‘ میں تبدیل کرنے پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سے قبل 2018ء میں اترپردیش میں یوگی ادیتیاناتھ حکومت کی جانب سے الہٰ آباد شہر کا نام تبدیل کر کے پریاگ راج رکھا گیا تھا۔ سیکرٹری تعلیم وندانا تریپاٹھی نے کا کہنا ہے کہ ’اکبر الہٰ آبادی کے نام کے حوالے سے ویب سائٹ پر دی جانے والی معلومات کی نشاندہی ہوئی تھی۔ نام کی تصحیح کے لئے ویب سائٹ انتظامیہ کو پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔ https://twitter.com/WaqarHasan1231/status/1475743267438227457?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1475743267438227457%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fweird-news%2F76186%2Fpoet-akbar-allahabadi-akbar-prayagraj-up-higher-education-website%2F دوسری جانب بی جے پی رہنما ریٹا باہگنا جوشی نے اس کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نام کی تبدیلی دراصل ایک غلطی تھی جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویب سائٹ ہیک ہو گئی تھی۔ برصغیر کے مشہور شاعر اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ تاریخ اور ادب میں دلچسپی رکھنے والے اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ https://twitter.com/syedurahman/status/1475860636617699330?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1475860636617699330%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fweird-news%2F76186%2Fpoet-akbar-allahabadi-akbar-prayagraj-up-higher-education-website%2F ٹویٹر پر ’انڈین مسلم ہسٹری‘ نامی اکاؤنٹ نے بھارتی حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’تو یہ کب اقبال، غالب، فراق اور جوش ملیح آبادی کا نام تبدیل کر رہے ہیں؟ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’اترپردیش ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر اکبر الہٰ آبادی کے نام کے حوالے سے ایک غیر ضروری تنازع کھڑا کر دیا گیا ہے۔ اس کی ویب سائٹ ہیک کی گئی تھی۔ اکبر الہٰ آبادی کا نام سید اکبر حسین تھا جو کہ ایک بھارتی شاعر تھے اور پریاگ میں پیدا ہوئے تھے۔ https://twitter.com/RajanWalawalkar/status/1476062593852731393?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1476062593852731393%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fweird-news%2F76186%2Fpoet-akbar-allahabadi-akbar-prayagraj-up-higher-education-website%2F ایک اور ٹویٹر صارف نے اکبر الہٰ آبادی کے نام میں تبدیلی کو 2021ء کا سب سے بڑا مذاق قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انڈیا کا امیج خراب کرنا اترپردیش کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے سیکھا جاسکتا ہے۔ https://twitter.com/yesudasantony/status/1476018356708773891?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1476018356708773891%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fweird-news%2F76186%2Fpoet-akbar-allahabadi-akbar-prayagraj-up-higher-education-website%2F