میتھی کے فوائد: بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کیلئے استعمال کا طریقہ
04:46 AM, 30 Dec, 2021
لاہور: (ویب ڈیسک) میتھی کا استعمال صحت کے لئے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ ذیابیطس کے مسئلے میں بھی اسے باقاعدگی سے کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کنٹرول میں رہے گی۔ میتھی میں پروبائیوٹک خصوصیات ہیں۔ اس کا استعمال جسم میں اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے اور خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ میتھی کے بیجوں میں امینو ایسڈ ہوتے ہیں۔ امینو ایسڈ خون میں موجود شوگر کو توڑنے اور اس کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ خون میں انسولین کی مقدار کو بھی بڑھاتا ہے جس سے ذیابیطس کے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ میتھی کے بیجوں میں پروبائیوٹکس بھی پائے جاتے ہیں جو خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ میتھی کے بیجوں کا باقاعدہ استعمال میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔ یہ ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ میتھی کا استعمال کھانے کے ہضم ہونے کے بعد جذب اور ٹوٹنے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔ اس سے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ میتھی کے بیجوں کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی فائدہ مند ہے۔ اس سے موٹاپا کم کرنے میں مدد ملے گی۔ میتھی کے بیجوں کا پانی پینے سے وزن کم ہوگا۔ میتھی کا استعمال انسولین اور گلوکوز کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ میتھی کے بیجوں میں الکلائیڈز ہوتے ہیں جو انسولین کو منظم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ میتھی کے بیجوں میں حل پذیر اور گلوکومنن فائبر ہوتا ہے۔ یہ آنتوں سے گلوکوز کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔ میتھی کے بیجوں میں موجود فائبر بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ سبزی پکاتے وقت اس میں میتھی کے دانے ڈال دیں۔ اس سے سبزی کا ذائقہ بھی بڑھے گا اور ذیابیطس کے مسئلے میں بھی یہ آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ رات کو ایک چمچ میتھی کو پانی میں بھگو دیں اور صبح خالی پیٹ اس کا پانی پی لیں۔ پانی پینے کے بعد میتھی کے دانے چبا کر کھائیں۔ 30 منٹ کے بعد آپ ناشتہ کر سکتے ہیں۔ میتھی کے بیجوں کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے لیکن اسے محدود مقدار میں استعمال کریں۔ ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مریض روزانہ 10 گرام میتھی کھا سکتے ہیں۔ اس سے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔