اداکارہ علیزے شاہ کی سموکنگ کرتے ویڈیو وائرل

07:29 AM, 30 Dec, 2021

Rana Shahzad
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ ایسا بھی کر سکتی ہیں کسی نے سوچا نہیں ہوگا۔ ان کی گاڑی کے اندر سگریٹ پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ گاڑی میں ایک مرد کے ساتھ موجود ہیں اور سگریٹ نوشی کر رہی ہیں۔ اداکارہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین علیزے شاہ کے حق میں بھی بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ فاطمہ نوید نامی خاتون نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ بات ہمیں ذہن میں رکھنی چاہیے کہ یہ ان کی اپنی زندگی ہے، وہ جو چاہے وہ کر سکتی ہیں۔ انھیں کہیں بھی اور کبھی بھی سگریٹ پینے کا حق ہے۔ https://twitter.com/ShowbizAndNewz/status/1476211575816175618?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1476211575816175618%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailyausaf.com%2Fshowbiz%2Fnews-202112-131885.html شہریار نواز نامی صارف نے لکھا کہ آپ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے۔ اگر علیزے شاہ سگریٹ نوشی کر رہی ہیں تو یہ ان کی اپنی چوائس ہے۔ عدنان عزیز شیخ نے کہا کہ علیزے شاہ کی سموکنگ پر تو ایسے ٹرول کیا جا رہا ہے جیسے یہ کام کوئی اور نہیں کرتا۔
مزیدخبریں