فیصل آباد میں معمولی تنازع پر فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما قتل

08:25 AM, 30 Dec, 2021

Rana Shahzad
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں معمولی تنازع پر تحریک انصاف کے نوجوان رہنما سفیان خان کو قتل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مقتول سفیان خان نے ملزم حمزہ کو گلی میں کھڑا ہونے سے روکا جس پر اس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حکومت پنجاب کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کے نوجوان رہنما سفیان خان کے قتل کے واقعے پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سی پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ https://twitter.com/GovtofPunjabPK/status/1476210399875899399?s=20 جاری پیغام کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹویٹر پیغام میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیا گیا ہے جبکہ انہیں جلد انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے جبکہ مظلوم خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔
مزیدخبریں