ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئے
07:11 AM, 30 Dec, 2022
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق ذرمبادلہ کےذخائر 6.11 ارب ڈالر سےکم ہو کر 5ارب82 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں ۔ ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 29 کرور 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ، کمرشل بینکوں کو ذخائر 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 5ارب 88 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ملکی مجموعی ذخائر میں 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے ، ملکی مجموعی ذخائر 12 ارب ڈالر سے کم ہوکر 11ارب 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس ایک ماہ کے برابر درآمدی بل کے ذخائر رہ گئے ہیں۔