برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے انتقال کرگئے

08:12 AM, 30 Dec, 2022

احمد علی
دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے کی بیٹی کِیلے نے ان کی موت کی تصدیق بھی کر دی ہے، لیجنڈ فٹبالر پیلے آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھے ۔ فٹبال کے'کنگ' کی حیثیت سے مشہور پیلے تاریخ کے وہ واحد کھلاڑی ہیں کہ جنہوں نے 3 ورلڈ کپ 1958، 1962 اور 1970 جیتے، 1977 میں یہ ریٹائر ہوگئے تھے ، پیلےگذشتہ سال بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہوئے تھے ، آپریشن کے ذریعے سے ٹیومر تو نکال دیا گیا تھا لیکن سرجری کے بعد وہ بیمار رہنے لگے تھے مگر اس کے بعد بھی وہ ایک سے زائد مرتبہ اسپتال میں داخل ہوئے تھے ۔ سانس کے انفیکشن اور آنت کے کینسر کی پیچیدگیوں کے باعث انہیں نومبر کے آخر میں برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں دوبارہ داخل کروایا گیا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیلے بیماری کی وجہ سے اسپتال پہنچے تو اُن کا مرض سنبھل ہی نہیں سکا تھا ، 21 دسمبر کو ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پیلے کا کینسر پھر سے بڑھ گیا ہے اس لیے اُن کو زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے، تاہم اسپتال داخلے کے ایک ہفتے بعد ہی وہ وفات پا گئے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق مرض بڑھنے کے باعث پیلے کے اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور یہی اُن کی موت کا سبب بنا ہے ۔ پیلے نے اپنے22 سالہ کیریئر میں 1300 سے زائد میچ کھیلے اور تقریباً اتنے ہی گول کیے تھے۔
مزیدخبریں