اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

12:01 PM, 30 Dec, 2022

احمد علی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں کل الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن تاخیر سے کرانے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ہے. عدالت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو 101یونین کونسلز پر31 دسمبر کو الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے۔
مزیدخبریں