مریم نواز کے کاغذات نامزدگی لاہور اورسرگودھا کے تمام حلقوں سے منظور
06:45 PM, 30 Dec, 2023
لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہمریم نواز نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 119 اور این اے 120 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 اور پی پی 80 سرگودھا سے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔ ترجمان کے مطابق پارٹی جن حلقوں سے فیصلہ کرے گی مریم نواز شریف وہاں سے الیکشن لڑیں گی ۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں۔