فتح جنگ: موٹروے بس حادثہ کے نتیجہ میں 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

10:57 AM, 30 Dec, 2024

ویب ڈیسک: موٹروے ایم 14 پر   فتح جنگ کے قریب مسافر   بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے  میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حادثہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ 

ترجمان کے مطابق بس بہاولپور سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ بس ڈرائیورکی لاپرواہی کی وجہ سے بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ 

موٹروے پولیس کا مزید بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور  زخمیوں کو ٹی ایچ کیو  اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

موٹروے فتح جنگ انٹرچینج کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے والے حادثے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس حادثے میں جانبحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔ جانبحق ہونے والوں میں 6 خواتین اور 5 مر شامل ہیں۔ جانبحق ہونے والوں کا تعلق بہاولپور، وہاڑی، شرق پور اور اسلام اباد سے تھا۔  حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 22 ہو گئی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ 3 خواتین سمیت 6 افراد کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 1 زخمی کو اسلام جبکہ 1 کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ بدقسمت مسافر بس بہاولپور سے راولپنڈی آرہی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہا رافسوس:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےا اٹک فتح جنگ انٹرچینج کے قریب بس الٹنے سے  10 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر  گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں