ویب ڈیسک: ایف آئی اے امیگریشن نے گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار خواتین کی شناخت عیشا دیوی اور نیشو دیوی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار خواتین وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین بھیک مانگنے سعودی عرب جا رہی تھیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمہ عیشا دیوی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزمہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہے۔ سعودی پولیس نے بھیک مانگنے پر ملزمہ کو گرفتارکر کے ڈیپورٹ کیا تھا۔ ملزمہ نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کرسکی۔
ملزمہ کے پاس سفری اخراجات کے حوالے سے بھی رقم موجود نہ تھی۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔