جرمنی سپر مارکیٹ میں زہریلی گیس کا حملہ ،درجنوں شہری دمے کا شکار

03:44 PM, 30 Dec, 2024

ویب ڈیسک : جرمنی کی مشرقی ریاست سیکسنی میں سپر مارکیٹ کے درجنوں صارفین سانس کی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مارکیٹ میں " زہریلی گیس" پھیلنے کی وجہ سے پیش آیا۔

جرمن میڈیا کے مطابق، سیکسنی کے قصبے والڈھیم میں گاہک ایک سپر مارکیٹ میں اپنی روزمرہ کی خریداری کرنے میں مصروف تھے، جب نامعلوم افراد کی جانب سے زہریلی گیس کا اسپرے کیا گیا۔

اس اسپرے کے بعد اکتالیس افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ سانس لینے میں دشواری کے متعدد افراد کو ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

اس واقعے کے رپورٹ ہونے کے فورا بعد فائر فائٹر گاڑیاں، ایمبولینسز اور پولیس سپر مارکیٹ میں پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ریڈ  کراس کے عملے کو بھی فوری طور پر بلایا لیا گیا۔

اس واقعے کے بعد سپر مارکیٹ بند کردی گئی۔

چمنٹز کرمنل انویسٹیگیشن ایجنسی اس واقعے کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہے۔

مزیدخبریں