پاکستان میں رواں برس  68 واں پولیو کیس سامنے آگیا

07:21 PM, 30 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) ملک میں سال کے اختتام پر بھی پولیو کیس سامنے آگیا۔ پاکستان میں رواں برس  68 واں پولیو کیس سامنے آیا ہے۔

نشینل انسیٹوٹ آف  ہیلتھ  نے   ڈی آئی خان سے کیس کی تصدیق کی   ہے۔ واضح رہے کہ ڈی آئی خان سے رواں سال پولیو کا یہ 10واں کیس سامنے آیا۔

نشینل انسیٹوٹ آف  ہیلتھ    کے مطابق  اب تک   رپورٹ ہونے والے  27 کا تعلق بلوچستان سے، 20 کا خیبرپختونخوا سے ہے، 19 کا سندھ، اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ انھیں چیئرمین بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس نے خط لکھا ہے اور انسداد پولیو مہم کے ورکرز کی محنت تعریف کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  بل گیٹس فاؤنڈیشن اور تمام ملکی و بین الاقوامی شراکت داروں کے مشکور ہیں، بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے شعبہ صحت میں اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں