پی ٹی آئی اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 2 جنوری کو طلب

09:50 PM, 30 Dec, 2024

ویب ڈیسک: حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 2 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔

 پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 2  جنوری کو دن 11 بجے پارلیمنٹ میں طلب کیا۔

 اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 2 جنوری کے اجلاس میں اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کرے گی، حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ان کیمرا ہوگا۔

مزیدخبریں