پی ایس ایکس؛ آج کاروبار میں مثبت رجحان رہا

10:16 PM, 30 Dec, 2024

ویب ڈیسک: سال ختم ہونے سے ایک دن پہلے 100 انڈیکس نے گیئر بدل گیا۔ انڈیکس ساڑھے تین فیصد بڑھا، کاروباری حجم چند دنوں کے وقفے کے بعد ایک ارب ہوا ہے۔ کیپٹلائزیشن 432 ارب روپے بڑھ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز سے مثبت رجحان رہا جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن میں 3 ہزار 506 پوائنٹس کے بیند میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 15 ہزار 422 رہی۔

حصص بازار میں آج ایک ارب 5 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 40 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 432 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 558 ارب روپے ہے۔

مزیدخبریں