ویب ڈیسک: موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک دھند کی وجہ سے بند، ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔
ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند ، موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،آئی جی راجہ رفعت مختار کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی لین وائلیشن کے خلاف مہم جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے،روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں ۔
شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔