پٹرول کی قیمت، مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے اکرام اللہ دھاریجو برس پڑے

10:43 AM, 30 Jan, 2021

احمد علی

کراچی (پبلک نیوز) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا مطلب غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانا ہے۔ سلیکٹڈ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھارہی۔ وفاقی وزراء جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے تک اضافے اور مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے غریب کی زندگی دوبھر ہو گئی ہے۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سلیکٹڈ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھارہی۔ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے صنعت کاروں کی مشکلات بھی بڑھا دیں ہیں۔ سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے لیکن پھر بھی اس کے عوام اور صنعت کار گیس سے محروم ہیں۔

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت کا بھی کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت عوام کو ریلیف دینا اور سلیکٹیڈ حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑانا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں