ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کپ بھارت میں ہوگا

12:05 PM, 30 Jan, 2022

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ نے تیسرے ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کی منظوری دے دی۔ تیسرا بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔ اجلاس میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال پر مشتمل 10 ممبر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سالانہ اجلاس میں فیوچر ٹور پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔ فارمیٹ کا تیسرا ایڈیشن ہندوستان بھر کے متعدد شہروں میں نومبر 2022 کے مہینے میں ہوگا۔ نابینا افراد کے لیے کرکٹ کو پہلی بار عالمی بلائنڈ گیمز میں شامل کیا گیا۔ پہلی بار پاکستان بلائنڈ کرکٹ کی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ پاکستان، بھارت اور نیوزی لینڈ پر مشتمل ٹرائنگولر سیریز 13 سے 19 مارچ 2022 متحدہ عرب امارات میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سالانہ جنرل میٹنگ میں دنیا بھر میں بلائنڈ کرکٹ کے فروغ کے متعدد امکانات ہیں۔ ممکنہ چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
مزیدخبریں